بھٹکل20دسمبر (ایس او نیوز)کل سے آئندہ پانچ دنوں کے لئے تمام بینکوں میں چھٹی ہوگی۔21دسمبر جمعہ کے دن بینک ملازمین کی ہڑتال ہوگی۔ 22دسمبر کو مہینے کا چوتھا سنیچر ہے، 23دسمبراتوار،25دسمبر کرسمس اس کے بعد یونائٹیڈ فورم آف بینک یونینس(انڈیا)کی طرف سے پھر ایک دن کی ہڑتال منانے کی بات کہی گئی ہے۔
اس طرح 21دسمبر سے 26دسمبر تک صرف 24دسمبر کو ایک دن کے لئے بینک کھلیں گے اور بقیہ پانچ دنوں تک بینکوں کے دروازے بندرہیں گے۔